Posts

تم کون ہو زینب اعجاز

Image
عنوان:تم کون ہو از قلم: زینب اعجاز (تلواڑہ مغلاں سیالکوٹ) ایک وقت میری زندگی میں ایسا تھا جب سب لوگ مجھے یہ  کہتے تھے کہ تم کون ہو۔ اگر کسی سے مدد طلب کرنے کو جاتا تو منہ موڑ لیتے اور یوں محسوس ہوتا کہ صدیوں سے کسی سے کوئی ناطہ ہی نہ ہو۔ در بدر سے طعنے سنے اور بہت سے لوگوں نے ددکارا۔ مگر یہ سب تب تھا جب میں مفلسی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ جب میرے جیب میں اتنا روپیہ نہیں تھا کہ شان سے بڑے لوگوں کی محفلوں کا حصہ بن سکون۔ ان ہی کی طرح کے مختلف لوازمات سے لطف اندوز ہو سکوں۔گویا دنیا کی حقیقت کو قریب سے دیکھا۔ شب و روز محنت کی کہ کسی طرح مالی حالات بہتر ہو جائیں۔ بس کسی طرح اپنے بیوی بچوں اور والدین کو آسائش سے بھرپور زندگی دے سکوں۔ ان دنوں سب نے پرایا کر دیا گویا کہ سب نے ضرورت کے وقت منہ پھیڑ لیا۔ فقط اک والدین اور بیوی بچے جنہوں نے ان پسماندہ حالات میں مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔تھک ہار کے جب گھر آتا تو سب ایسے ملتے جیسے کسی سلطنت کے بادشاہ کا استقبال کیا جا رہا ہو۔ مگر جیسے ہی اس سلطنت سے باہر جاتا تو غربت کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں میں اپنے لئے حقارت برداشت نہ ہوتی مگر گھر والوں کا ساتھ

خواب بکھر گئے زینب اعجاز

Image
 عنوان: خواب بکھر گئے از قلم: زینب اعجاز تلواڑہ مغلاں سیالکوٹ خواب اندھیر ے میں دور اک روشنی کی کرن جیسے ہیں۔ دیکھو تو منزل کی طرف قدم اٹھنے لگتے ہیں۔ یہ ہر چہرے پر اک مسکان لاتے ہیں۔ انہی کی بدولت قسمت کے پنے پلٹ دئیے جاتے ہیں۔ مگر کبھی کبھی ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ کچھ خواب ادھورے ہی رہ جاتے ہیں۔ جیسے سانحہ ساہیوال جس نے ایک ساتھ ہی کتنے خوابوں کو سرخ کفن میں لپیٹ کر مٹی تلے دفنا دیا۔ بات یہاں تک ہی نہیں بلکہ مقبوضہ وادی کشمیر جو کہ جنت کے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا کہلاتی ہے۔ اس میں بھی سینکڑوں خوابوں کو مٹی تلے دفنا دیا۔ بلکہ ان میں سے کچھ تو خواب ایسے تھے جن کا آغاز ابھی شروع بھی نہیں ہوا تھا۔اس کے بعد کچھ ننھے اور سچے خواب پشاور کے اے پی ایس سکول میں ابھی پروان ہی چڑ رہے تھے کہ ان کی فضاؤں میں بھرتی اڑان کو روکنے کے لئے ان کے پر وقت سے پہلے ہی کاٹ دئیے گئے۔بلکہ بات یہاں تک بھی نہیں رہی کئی خواب تو انسانی ہوس کا شکار ہو گئے۔ جن میں سر فہرست معصوم زینب انصاری اک معصوم کلی کا قتل ہےاور نہ جانے اس کے جیسی کئی ننھی کلیوں کا قتل شامل ہے۔ چمکتی آنکھوں میں بھرے خوابوں کو اپنی ہوس اور درندگ

ماہنامہ گوہر نایاب شمارہ مارچ 2022 Gohar Nayab March digest

Image